پنجاب میں لیڈیز فرسٹ کے اصول پر خواتین پٹرول لینے میدان میں آگئیں ، کئی مرد حضرات بھی برقع پہن کر پٹرول لینے میں کامیاب رہے

منگل 20 جنوری 2015 08:45

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء ) پنجاب میں لیڈیز فرسٹ کے اصول پر پٹرول لینے کے لیے خواتین بھی میدان میں آگئیں ، کئی مرد بھی برقع پہن کر پٹرول لینے میں کامیاب رہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز پنجاب میں پٹرول کی قلت کے باعث مردوں کی لمبی لائنیں دیکھ کر لاہور کی کچھ خواتین میدان میں آگئیں اور لائن میں لگ گئیں جہاں پر لیڈیز فرسٹ کے اصول کے تحت خواتنی کو جلدی پٹرول مل گیا اس صورتحال کو دیکھ کر چند مردوں نے برقعے پہنے اور خواتین کی لائن میں کھڑے ہوکر جلد پٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے فیصل آباد میں بھی خواتین پٹرول کی لائن میں لگ کر گاڑیوں میں پٹرول ڈلواتی رہیں اور برقع پوش نوجوان بھی کسی حد تک کامیابی سے پٹرول لیتے ہوئے دکھائی دیئے

متعلقہ عنوان :