سانحہ پشاورکے شہداء کا چہلم ،خیبرپختونخواہ میں آج عام تعطیل ہوگی
تازہ ترین : 1

سانحہ پشاورکے شہداء کا چہلم ،خیبرپختونخواہ میں آج عام تعطیل ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)سانحہ پشاورکے شہداء کے چہلم کے موقع پرخیبرپختونخواہ میں آج(منگل کو ) عام تعطیل ہوگی ،سرکاری دفاتر،سکول اورکالجزبندجبکہ ضلعی سطح پرشہداء کیلئے قرآن خوانی ہوگی ،خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات مشتاق غنی نے میڈیاکوبتایاکہ منگل کے روزپشاورسانحہ میں شہیدبچوں کاچہلم ہوگااوراس روزصوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی ۔منگل کے روزخیبرپختونخواہ کے تمام سرکاری دفاتر،سکول اورکالجزبندرہیں گے جبکہ ہرضلع میں شہیدوں کے لئے قرآن خوانی ہوگی

وقت اشاعت : 20/01/2015 - 08:41:23

اپنی رائے کا اظہار کریں