پیٹرول بحران،موٹروے اور جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت آدھی سے بھی کم رہ گئی

منگل 20 جنوری 2015 08:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء) ملک میں جاری پیٹرول کے بحران کے باعث موٹروے اور جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی آمد و رفت آدھی سے بھی کم رہ گئی ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد میں تقریباً 95 فیصد پیٹرول پمپ اپنا ذخیرہ ختم کر چکے ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت کے چند پیٹرول پمپ پیٹرول فراہم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کی آمد و رفت کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ٹول پلازہ اور جی ٹی روڈ ٹول پلازوں کی آمدنی بھی بہت کم ہو چکی ہے۔ ملک میں جاری پیٹرول کے بحران کا سب سے زیادہ فائدہ ایرانی پیٹرول و ڈیزل سمگل کرنے والا مافیا اٹھا رہا ہے۔ بحران کی وجہ سے اندرون پنجاب مضافاتی علاقوں میں ایرانی پیٹرول کی فروخت ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :