پٹرول کی قلت عوام پر ظلم ہے ، پٹرول بحران کیخلاف احتجاج کرینگے ، شیریں مزاری، جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے بھی دباؤ جاری رکھیں گے ، سینٹ الیکشن کے حوالے سے فیصلہ اگلے اجلاس میں کرینگے اسمبلی میں نہیں جائیں گے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 20 جنوری 2015 08:30

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء ) تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پٹرول کی قلت عوام پر ظلم ہے ، پٹرول بحران کیخلاف احتجاج کرینگے ، جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے بھی دباؤ جاری رکھیں گے ، سینٹ الیکشن کے حوالے سے فیصلہ اگلے اجلاس میں کرینگے اسمبلی میں نہیں جائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے حکومت گھوسٹ بن چکی ہے وقت دیکھ کر سڑکوں پر نکلیں گے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف سازش ان کے وزیر اور لوگ کررہے ہونگے حکومت کو اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہیے اور جھوٹ نہیں بولنا چاہیے حکومتی پالیسیوں اور نااہلی کیخلاف بھی پورے ملک میں احتجاج کرینگے حکومت کو گورننس کرنا آتا ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وقت دیکھ کر سڑکوں پر نکلیں گے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہمیں شہر بند کرنے کی ضرورت نہیں حکومت نے خود ہی پٹرول بند کرکے شہر بند کردیئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے دباؤ جاری رکھیں گے این اے 124 میں دھاندلی پر وائٹ پیپر سامنے آگیا ہے سینٹ الیکشن پر تاحال کوئی بات نہیں ہوئی آئندہ اجلاس میں فیصلے ہوں گے اسمبلی میں نہیں جارہے ہیں