تحریک انصاف کا بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط،بیلٹ پیپرز کی چھپائی کہاں کہاں ہوئی ؟پرنٹنگ کارپوریشن کا بل کتنا بنا اور کتنا ادا کیا گیا؟خط کا متن،بیلٹ پیپرز کے حوالے سے تفصیلات حاصل کرنا ہمارا ہے، الیکشن کمیشن نے آگاہ نہ کیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،جہانگیر ترین

منگل 20 جنوری 2015 09:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء)تحریک انصاف کاعام انتخابات 2013 میں بیلٹ پییپر کی چھائی کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا کہ عام انتخابات2013 کے لئے چھپوائے گئے بیلٹ پیپرز کی تفصیلات دی جائیں ۔خط میں مزید لکھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے پرنٹنگ کارپوریشن کا کتنا بل بنا اور کتنا ادا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خط میں مزید کہا گیا کہ بتایا جائے کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کہاں کہاں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مایوسی ہوئی ہے کہ ایک ماہ تک اس حوالے سے رسائی نہیں دی گئی ۔آئین میں2000 ء رولز کے تحت الیکشن کمیشن تمام تفصیلات دینے کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا حق ہے کہ ہم تفصیلات حاصل کریں۔خط میں مزید کہا گیا کہ اگر عام انتخابات2013 کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہ کی گئیں تو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔