اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین ففٹی بنانے کے بعد تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا،تیز ترین سنچری کا ریکارڈ طویل عرصے تک پاکستان کے شاہد آفریدی کے پاس تھاجسے کورے اینڈر سن نے توڑا تھا

پیر 19 جنوری 2015 05:59

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء) جنوبی افریقی کپتان نے ایک روزہ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ، تیز ترین نصف سنچری، سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا، ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈویلیرز نے ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا، انہوں نے صرف16بالوں پر تیز ترین نصف سنچری بنائی ، ان کی نصف سنچری میں5چھکے اور3چوکے شامل ہیں، جبکہ اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ، انہوں نے 31بالوں پر 104رنز بنا کر تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ 17بالوں پر سری لنکن بلے باز جے سوریا کے پاس تھا، جو کہ انہوں نے پاکستان کیخلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا، تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن کے پاس تھاجو انہوں نے گزشتہ سال ہی قائم کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے طویل عرصہ شاہد آفریدی اس ریکارڈ پر قابض رہے۔اے بی نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا بھارتی کھلاڑی روہت شرما کا ریکارڈ بھی برابر کیا.