فوجی عدالتوں کا قیام،جے یو آئی (ف)کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے وکلاء سے صلاح مشورہ

پیر 19 جنوری 2015 06:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی ماہرین نے فوجی عدالتوں کے قیام بارے آرمی ایکٹ میں ترمیم اور 21 ویں ترمیم کو سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں قائد جمعیت کے حکم پر رواں ہفتے کسی بھی روز یہ درخواستیں دائر کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے قانونی مشیرون نے کافی طویل غور و خوض کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام اور 21 ویں ترمیم کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ 39 قانونی نکات مرتب کئے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستیں سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ کے ذریعے دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :