نوازشریف سال بھر اعصاب شکن مسائل کا شکار ،جنرل راحیل فتح یاب،ستارہ شناس،عمران ..
تازہ ترین : 1

نوازشریف سال بھر اعصاب شکن مسائل کا شکار ،جنرل راحیل فتح یاب،ستارہ شناس،عمران ،بلاول بڑی کامیابی حاصل کرتے نظر نہیں آتے، فضل الرحمان احتیاط برتیں، الطاف حسین کاسیاسی گراف بلند، طاہر القادری سیاسی ماحول کو گرماتے رہیں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)ستارہ شناس کہتے ہیں کہ 2015ء کے سال بھر میں میاں نواز شریف اعصاب شکن مسائل کا شکار رہیں گے‘ آصف علی زرداری گردش زمانہ کو پاؤں کی دھول بنائیں گے‘ جنرل راحیل شریف ہر محاذ پر فتح یاب ہوں گے‘ عمران خان کوئی بڑی کامیابی حاصل کرتے نظر نہیں آئے‘ مولانا فضل الرحمان احتیاط برتیں کچھ ستارے ان کے مخالف اور کچھ ساتھ ہیں‘ الطاف حسین سیاسی گراف کو بلند کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری اپنی انفرادیت کی وجہ سے سیاسی ماحول کو گرماتے رہیں گے‘ بلاول بھٹو زرداری سیاست میں اس طرح سے کامیابی حاصل کرتے نظر نہیں آتے جو ان کے بڑوں نے حاصل کی ہے۔ ماہر فلکیات عنصر اقبال سمیت 11 ستارہ شناسوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے حوالے سے 2015ء بارے پیش گوئیاں کی ہیں کہ نجوم و شمس و قمر کی روشنی میں پاکستان کے لئے 2015ء کا سال کیسا رہے گا۔ کچھ ایسا انقلاب جو خلاؤں میں آئے گا۔ پاکستان دنیا بھر کے لئے اہمیت سے مزید اہمیت اختیار کرے گا۔

وقت اشاعت : 19/01/2015 - 06:17:27

اپنی رائے کا اظہار کریں