پشاور میں 41 سکولوں کو شہید بچوں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ ،شہید بچوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے تا کہ ان کی لازوال قربانی بھولی نہ جا سکے،پرویز خٹک

پیر 19 جنوری 2015 06:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء) پشاور میں 41 سکولوں کو شہید بچوں کے نام سے منسوب کرنے جبکہ جن شہداء کا تعلق آبائی علاقوں سے ہے وہاں ان کے نام سے سکول منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز پشاور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے شہید بچوں کے والدین کو وزیر اعلیٰ ہاؤس مدعو کیا اور تقریب میں انہوں نے شہید ہونے والے بچوں کے نام سے منسوب سکولوں کا اعلان کیا جس میں پشاور میں 41 سکولوں کو شہید بچوں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ جن شہداء کا تعلق آبائی علاقوں سے ہے وہاں ان کے نام سے سکول منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شہید بچوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے اور ان کی لازوال قربانی بھولی نہ جا سکے۔