عجیب وغریب قوانین، امریکہ کی ایک ریاست میں محبوبہ کے گھر کے نیچے گانا ممنوع، دوسری میں ڈاکٹری نسخہ کے بغیر آئسکریم خریدنا جرم،برطانوی پارلیمنٹ میں فوجی وردی کے ساتھ داخلہ جرم،وینس میں کبوتروں کو دانہ ڈالنا جرم

پیر 19 جنوری 2015 06:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)دنیا کے عجیب و غریب قوانین‘ جہاں محبوبہ کے گھر کے نیچے گانے گانا ممنوع‘ بیوی کی سالگرہ کا دن بھولنا غیرقانونی ہے۔ امریکی ریاست ورمونٹ میں رائج قانون کے مطابق بیوی اس وقت تک مصنوعی دانت یا بتیسی نہیں لگا سکتی جب تک شوہر سے تحریری اجازت نہ لے لے۔ خوبصورت جھیلوں پر مشتمل ریاست مشی گن میں محبوبہ کے گھر کے باہر عشقیہ گانے گانا ممنوع ہے۔

ریاست انڈیانا کے شہر بکنل کانٹے کیساتھ آئس کریم کھانا منع کیا گیا ہے۔ نیو جرسی کے شہر نیورک میں ڈاکٹری نسخے کے بغیر آئسکریم خریدنا جرم ہے۔ ساموا کی ریاست میں بیوی کی سالگرہ کا دن بھولنا غیر قانونی ہے۔ اسی طرح میلان میں لوگوں کو قانونی طور پر چہرے پر مسکراہٹ رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی قانون کے مطابق ہاؤس آف پارلیمنٹ کے اندر مرنا بھی جرم ہے۔

ہاؤس آف پارلیمنٹ کے اندر فوجی وردی کیساتھ داخل ہونا بھی جرم ہے۔ ملکہ برطانیہ کی تصویر والا ٹکٹ الٹا لگانا بھی قابل گرفت ہے۔ اٹلی کے شہر وینس میں کبوتروں کو دانہ ڈالنا جرم بے۔ جرمنی کی پرہجوم شاہراہ پر گاڑی کا ایندھن ختم ہونا بھی جرم ہے۔ بارسلونا کی سڑکوں پر تھوکنا منع ہے اور اگر کوئی پکڑا جائے تو اس جرم کی پاداش میں تاحکم ثانی اسے سڑک کی صفائی کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :