ملاوی ‘سیلاب سے 176افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ،بارشوں اور سیلاب سے سڑکیں اور پل ..
تازہ ترین : 1

ملاوی ‘سیلاب سے 176افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ،بارشوں اور سیلاب سے سڑکیں اور پل بہہ گئے ، ہزاروں بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا

ملاوی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء) افریقی ملک ملاوی میں بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ، ایک سو چھہتر افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتہ جبکہ لاکھوں افراد بے گھرہو گئے ، حکا م کے مطا بق مسلسل بارشوں اور سیلاب سے پل اور سڑکیں بہہ گئیں۔ گھر اور فصلیں بھی تباہ ہوئیں ، ہزاروں بے گھر افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ سیلابی پانی میں درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے ، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

وقت اشاعت : 19/01/2015 - 06:35:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں