شام کے شہر الرقہ میں’داعش‘ کے زیرانتظام اسکول دوبارہ کھل گئے،سکولوں کے نام تاریخی شخصیات سے موسوم، دوسرے شہروں میں مرحلہ وار اسکولوں کو کھولنے اور تدریسی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی،داعش

پیر 19 جنوری 2015 06:25

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)شام کے شہر الرقہ میں دولت اسلامی”داعش“ کے زیرانتظام محکمہ تعلیم نے ایک ماہ کی تعطیلات کے بعد نئے سال کی تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق داعش کے”دیوان تعلیم“ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ الرقہ شہرمیں 12 بوائز اور 12 گرلز اسکول دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

اب کی بار ان اسکولوں کے نام تبدیل کرتے ہوئے انہیں مشاہیرتاریخی شخصیات اور جنگجوؤں کے ناموں سے موسوم کیا گیا ہے۔ اسکولوں کے نئے نام حطین، عبداللہ بن مسعود اور ابو مصعب الزرقاوی کی طرز پر رکھے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ ابو مصعب الزرقاوی ہی کو داعش کا بانی کہا جاتا ہے۔داعش کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الرقہ شہر اور خلافت کے دوسرے شہروں میں مرحلہ وار اسکولوں کو کھولنے اور تدریسی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اسکولوں کے کھولے جانے کے ساتھ ساتھ ان میں پڑھانے والے اساتذہ کی خصوصی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ داعش کے اسکولوں میں صرف انہی لوگوں کو استاد رکھا گیا ہے جو داعش کے فکرو فلسفے کے پرچارک اور شدت پسندی کی تعلیم دینے کے قائل ہیں۔خیال رہے کہ الرقہ شہر میں داعش نے ایک ماہ قبل نئے نصاب کی تیاری اور نظام تعلیم کی تبدیلی تک اسکول بند کر دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :