پیزا ڈیلیوری پر امریکی شہری کو ملی2000ڈالر کی ٹپ

پیر 19 جنوری 2015 06:22

مشی گن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء) امریکی ریاست مشی گن میں پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے پیزا وقت پر پہنچانے پر پیزا بوائے کو 2000ڈالر کی ٹپ کا انعام۔ امریکی شہر مشی گن میں ایک پیزا بوائے اس وقت حیران پریشان رہ گیا جس اُسے پیزا وقت پر پہنچانے پر 2000ڈالر ٹپ انعام میں دی گئی ، امریکی اخبارات کے مطابق ریاست مشی گن کے شیرٹن ہوٹل میں پراپرٹی ڈیلرز کے اجلاس میں پیزا منگوایا گیا جب پیزا پہنچانے کیلئے ملازم ہوٹل پہنچا تو کمرے میں موجود 200پراپرٹی ایجنٹس نے اسے انعام کے طور پر 2000ڈالر ٹپ، ویزا کارڈ اور لاٹری ٹکٹس انعام میں دیئے، پیزا ملازم جس کا نام ویڈیو میں باب بتایا گیا ہے اس تحفے پر حیران رہ گیا ۔

انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی اس ویڈیو نے پیزا ملازم کو نئی شہرت دلا دی ہے۔

(جاری ہے)