جوڈیشل کمیشن کے قیام پر کل بھی اور آج بھی شک ہے ، شاہ محمود قریشی ، نواز شریف نعروں سے نہیں جوانوں کیلئے نئے جوش و ولولے سمیت پارٹی کی تنظیموں میں اتحاد سے جائے گا‘دھرنا کنونشن سے خطاب ،آج تک خون پیتا اور گوشت کھاتاتو شیر سناتھا لیکن پیٹرول پیتا شیر نہیں دیکھا، اسد عمر،نواز شریف اور ان کی ٹیم کے پاس اب بھی وقت ہے جوڈیشل کمیشن بنالیں ورنہ پھر گو سے گو نواز گو سے پورا پاکستان گونج اٹھے گا،جہانگیر تیرین کا بھی خطاب

پیر 19 جنوری 2015 06:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر کل بھی اور آج بھی شک ہے ، نواز شریف نعروں سے نہیں بلکہ جوانون کیلئے نئے جوش و ولولے سمیت پارٹی کی تنظیموں میں اتحاد سے جائے گا جبکہ اسد عمر نے کہا کہ آج تک خون پیتا اور گوشت کھاتاتو شیر سناتھا لیکن پیٹرول پیتا شیر نہیں دیکھا کوریا کی سب سے بڑی سٹیل مل نے واپس جانے کا اعلان کردیا۔

215 ارب پی ایس او کے قرضہ جات میں نواز شریف نے دنیا بھر میں ملک کی ناک کٹوا دی جہانگیر تیرین نے کہا کہ مجھے اور میرے پی ایس کو اسحاق ڈار نے کوئی بھی فو ن نہیں کیا ہے۔ اتوار کے روز دھرنا ورکر کنونشن میں شاہ محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 126 دنوں کے تحرک انصاف کے دھرنے میں جس طرح کارکنان نے تکلیفیں برداشت کیں اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دھرنے کا اصل مقصد 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات ہین تاکہ اگلا الیکشن درست ہو اور پھر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے کا وقت آیا تو پھر حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان 30 نشستیں ہوئیں جس میں تمام معاملات طے پاگئے لیکن ان میں ایک نقطہ دھاندلی کے حوالے سے تھا جس پر حکومت بھاگ گئی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود نے عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا کہ مجھے کل بھی اور آج بھی حکومت کی نیت پر شک تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب کھوکھلے نعروں سے ن ہیں بلکہ تحریک انصاف کی تنظیموں کو مستحکم کرنے اور ان کے اندر نیا جوش ولولہ اور جذبہ ڈالنے سے جائے گا جبکہ شاہ محمود نے کارکنان کو عمران خان کی کال پر تیار رہنے کا بھی حکم دے دیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے 2013 ء کے انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ تجربہ کارٹیم لائیں گے اور ملک میں سرمایہ کاری بھی لائیں گے لیکن حقیقت میں کل پاکستان میں کوریا کی سب سے بڑی ا سٹیلمل نے اعلان کردیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جارہی ہے کیونکہ حکومت اپنے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرتی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ تجربہ کار ٹیم لے کر آئیں گے لیکن یہاں پر تو پی ایس او 215 ارب کے قرضے میں پھنس گئی اور ملک میں پیٹرول کی قلت ہوگئی جس سے نواز شریف نے پاکستان کی پوری دنیا میں ناک کٹوا دی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے نظام کو چودہ سرکاری کمپنیاں چلاتی ہیں اور پچھلے مہینوں میں ان چودہ سرکاری کمپنیوں کا مستقبل ڈائریکٹر نہیں لگایاگیا جس کا مطلب کہ نواز شریف کو نظام چلانے کیلئے لوگوں کی ضرورت ہے جو کہ اس کے فیصلے پر عملدرآمد کرے تو تھیک ہے ورنہ جب چاہیں نکال دیں ۔ اپنے خطاب میں جہانگیر ترین نے بھی میڈیا پر اسحاق ڈار کی جانب سے چھ بار فو ن کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یا میرے سیکرٹری کو اسحاق ڈار نے ایک مرتبہ بھی فون نہیں کیا جہانگیر ترین نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن قائم کرلیں ورنہ کل سے تحریک انصاف سڑکوں پر آئی تو پھر گو نواز گو سے پورا پاکستان گونج اٹھے گا۔