وزیرپٹرولیم کی خفت سے بچنے کیلئے گھر پر اعلیٰ افسران کا اجلاس بلا کر پٹرول بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت ،اجلاس میں وزارت پٹرولیم آئل ونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ، شاہد خاقان انتہائی پریشان اور بیوروکریسی کے حربوں پر مایوس تھے

پیر 19 جنوری 2015 06:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جنوری۔2015ء)وفاقی وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے خفت سے بچنے کیلئے اتوار کے روز بھی گھر پر اعلیٰ افسران کا اجلاس بلا کر اس بحران سے نکلنے کیلئے مشاورت کی۔اجلاس میں وزارت پٹرولیم آئل ونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شاہد خاقان عباسی انتہائی پریشان اور بیوروکریسی کے حربوں پر مایوس تھے۔

(جاری ہے)

حکومت کو شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور لاعلمی کے باعث سبکی دیکھنا پڑی۔شاہد خاقان عباسی اپنی سبکی کا بدلہ لیتے ہوئے افسران پر برس پڑے اور کرپٹ افسران کو وزارت سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق سوموار کے روز مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت شاہد خاقان عباسی کے مستقبل بارے حتمی فیصلہ کرے گی اور ان کی جگہ مسلم لیگ(ن) میں لاہوریا گروپ کی لابی کا کوئی آدمی بھی لایا جاسکتا ہے