ویمن کرکٹ،سری لنکا نے پاکستان کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں 5 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز ..
تازہ ترین : 1

ویمن کرکٹ،سری لنکا نے پاکستان کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میں 5 وکٹوں سے ہرا کر ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ چکا لیا،اتا پتو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء ) سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سری لنکا نے ون ڈے سیریز میں شکست کا بدلہ بھی چکا لیا۔ فاتح ٹیم نے 111 رنز کا ہدف 17.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا۔ کپتان چماری اتا پتو 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ 2

وقت اشاعت : 18/01/2015 - 08:36:41

اپنی رائے کا اظہار کریں