جاری پٹرول بحران کی وجہ سے ریلوے کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ، ریلوے کے پاس اس وقت بھی ایک ہفتہ کا پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے،ریلوے ذرائع

اتوار 18 جنوری 2015 08:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء) جاری پٹرول بحران کی وجہ سے ریلوے کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت بھی ایک ہفتہ کا پٹرول کا ذخیرہ موجود ہے پاکستان ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کی ملک کے طول و ارض پر چلنے والی تمام مسافر ٹرینیں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہورہی ہیں ہر گاڑی کو اس کی مقدار کے مطابق ڈیزل کی فراہمی جاری ہے پاکستان ریلوے کے پاس اب بھی مختلف اسٹیشنوں اور بنائے گئے پمپس پر پٹرول کا ایک ہفتہ کا ذخیرہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :