لال مسجد کے خطیب مفتی عامر صدیق سمیت وفاقی دارالحکومت کے10علماء کے خلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

اتوار 18 جنوری 2015 08:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)لال مسجد کے خطیب مفتی عامر صدیق سمیت وفاقی دارالحکومت کے10علماء کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ علماء کے خلاف مقدمات لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کئے گئے ہیں۔