چارلی ایبڈو کا گستاخانہ خاکے شائع کرنا انتہائی قابل مذمت ہے‘ اشرف غنی،اقدام سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں‘افغان صدر کا بیان

اتوار 18 جنوری 2015 08:56

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء) افغان صدر اشرف غنی نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کیجانب سے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام اور مسلمانوں کی توہین قرار دیا ہے‘ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا کہ افغان حکومت اور عوام فرانسیسی میگزین کے اس توہین آمیز اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی اقدار کی توہین ہے جبکہ میگزین کا یہ عمل انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :