اے پی ایس پشاور حملے کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘ افغان ..
تازہ ترین : 1
اے پی ایس پشاور حملے کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ..

اے پی ایس پشاور حملے کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘ افغان حکام

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)افغان حکام نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پشاور سکول میں ملوث ہونے کے الزام میں گزشتہ ماہ پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کے تین عہدیداروں نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ ماہ پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان مشرقی علاقے سے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے پشاور سکول پر حملے میں دہشتگردوں کو معاونت فراہم کی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار کئے جانیوالے تمام غیر ملکی ہیں۔

وقت اشاعت : 18/01/2015 - 09:16:48

اپنی رائے کا اظہار کریں