تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کی آج مذاکرات کی دعوت قبول کرلی ،ہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں اور پہلے بھی بہت لچک دکھا چکے، جہانگیر ترین

اتوار 18 جنوری 2015 09:15

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء ) تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آج ( اتوار کو) مذاکرات کی دعوت قبول کرلی ہے آج بات چیت کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اتوار کو مذاکرات کی دعوت دی جس پر جہانگیر ترین نے اتفاق کیا اور امکان ہے کہ آج دونوں فریقین کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات کادور ہوگا جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہم معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں اور پہلے بھی بہت لچک دکھا چکے ہیں جن میں تین نکات پر اختلاف تھا ان پر سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :