عمران خان نے اپنے پروٹوکول سے متعلق 3نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے،ائیرپورٹ پر کوئی وزیر،ایم پی ایز، ایم این اے لینے نہ آئے

اتوار 18 جنوری 2015 09:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء)عمران خان نے اپنے پروٹوکول سے متعلق 3نکاتی ہدایت نامہ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ آئندہ انہیں پروٹوکول نہ دیا جائے،ائیرپورٹ پر کوئی وزیر،ایم پی ایز اور ایم این اے لینے نہ آئے۔

(جاری ہے)

کے پی کے میں کسی جگہ کا دورہ کروں تو متعلقہ وزیرآئے،دورے کے دوران تمام وزراء اپنے دفاتر میں رہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے سے پہلے ہمیں خود تبدیل ہونا ہوگا

متعلقہ عنوان :