فوجی عدالتیں بن گئیں اب بحث کی بجائے آگے چلنے کا وقت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر ، برطانوی حکام سے غیر ریاستی عناصر کامعاملہ بھی اٹھایا اور معاونت روکنے میں مدد بھی مانگی ہے مغربی ممالک میں پناہ لیے چند افراد بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہے ہیں، انٹرویو

اتوار 18 جنوری 2015 09:04

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جنوری۔2015ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتیں بن گئی ہیں اب بحث کی بجائے آگے چلنے کا وقت ہے ،برطانوی حکام سے غیر ریاستی عناصر کامعاملہ بھی اٹھایا اور معاونت روکنے میں مدد بھی مانگی ہے مغربی ممالک میں پناہ لیے چند افراد بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہے ہیں ۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے فوجی عدالتیں بن گئی ہیں جس کی قرارداد دونوں ایوانوں سے منظور ہوئی ہے اور ہم نے کام بھی شروع کردیا ہے اب ہمیں بحث کی بجائے آگے چلنا ہے اور یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات آئیں تو جلد سے جلد فیصلے ہونگے نارمل عدالتی نظام بحال ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ برطانیہ میں آرمی چیف کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں ن پاکستان کے نقطہ نظر کی تائید ہوئی ہے برطانیہ کے حکام سے دہشتگردی خطے میں امن وامان ، دفاع اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ برطانیہ میں غیر ریاستی عناصر کا معاملہ اٹھایا ہے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے بھی مدد مانگی ہے مغربی ممالک میں پناہ لینے والے چند افراد بلوچستان کے شہریوں کو بھڑکا رہے ہیں اور بلوچستان میں دہشتگردی کروا رہے ہیں جس کے باعث تمام عوام بلوچستان اور پاکستان کا نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر غریب آدمی کسی کے بہکاوے میں آرہے ہیں تو سورس پر جانا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :