پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکاکوٹی ٹونٹی میں شکست دیدی ،ثناء میرنے 48رنزکی جارحانہ اننگزکے ساتھ ہیٹرک سمیت 4وکٹیں بھی حاصل کیں

ہفتہ 17 جنوری 2015 07:49

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکاکوٹی ٹونٹی میں شکست دیدی ،ثناء میرنے 48رنزکی جارحانہ اننگزکے ساتھ 4وکٹیں بھی حاصل کیں ،سری لنکن ٹیم کو55رنزسے شکست کاسامناکرناپڑا،شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکاکے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں پر124رنزبنائے ،ثناء میر48رنزبناکرناٹ آوٴٹ رہیں ،124رنزکے تعاقب میں سری لنکاکی ٹیم 69رنزپرڈھیرہوگئی اورپاکستان نے 55رنزکی برتری سے فتح حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

ثناء میرنے 13ویں اوورمیں ہٹرک کے ساتھ کل 4وکٹیں حاصل کیں ،بسمہ معروف نے 2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا

متعلقہ عنوان :