لندن سے تعلق رکھنے والے انجینئر نے کاغذ کی مدد سے 100کلو وزنی کشتی تیار کر لی

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:37

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء )بچپن میں کاغذ کی کشتیاں تو بہت سے لوگوں نے بنائی ہوں گی، جس میں سواری کرنا تو ایک سپنا ہی لگتا تھا لیکن اب اس خواب کو تعبیر بھی مل گئی ہے۔جی ہاں لندن سے تعلق رکھنے والی ایک انجینئر نے کاغذ کی مدد سے ایسی کشتی تیار کر لی ہے ،جس میں سواری بھی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

ایک سو کلو گرام وزنی اس کشتی کی تیاری میں تقریباً ساڑھے 3 سو میٹر لمبا کاغذ کا رول صرف ہوا، جس سے تیار ہونے والی کشتی کی لمبائی چھ فٹ ہے۔لندن کی ساؤتھ وارک بوٹنگ لیک(جھیل) میں اس کشتی کو پہلی بار پانی میں چھوڑنے کیلئے وہاں موجود سب لوگوں نے اسے بنانے والی انجینئر کا حوصلہ بڑھایا اورخوب داد سے نوازا۔