چین، 24 سال قبل اغوا کئے جانے والا بچہ والد کو مل گیا

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء ) چین میں 24 سال قبل اغوا کیا جانے والا بچہ باپ کو تو مل گیا لیکن ماں اس کا انتظار کرتے کرتے دنیائے فانی سے ہی رخصت ہوگئی۔سن بن جب اپنے والد سے پولیس اسٹیشن میں ملا تو وہ فرط جذبات میں اپنے آنسووں پر قابو نہ پا سکا اور اپنے والد اور بہن سے گلے لگ کر خوب رویا جس میں والد کے ملنے کی خوشی اور ماں کی جدائی کے غم کے دونوں آنسو شامل تھے۔

(جاری ہے)

چین کے صوبے سیچوان کے ایک ٹاوٴن سے 1991 میں 4 سال کے سن بن لی کوانسانی اسمگلنگ کرنے والے افراد نے سبزی مارکیٹ سے اغوا کرکے ان کے گھر سے ہزاروں میل دور جیانگ سو صوبہ میں بیچ دیا تھا۔ بچے کی تلاش میں سن بن کے والدین مارے مارے پھرتے رہے اور قریبی صوبوں اور علاقوں کا کئی کلومیٹر کا سفرکیا لیکن ان کی کوششیں رائیگاں گئیں، سن بن کے والد سن یوہونگ کاکہنا تھا کہ اس کی بیوی بیٹے کے غم سے نہ سنبھل سکی اور اسی درد میں وہ 1996 میں کینسر کے مرض کا شکار ہوکر 2006 میں اس دنیاس سے چل بسیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کو دوبارہ دیکھنا میری بیوی کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش تھی اوروہ اکثر سن بن کا نام سوتے میں بھی لیتی رہتی تھی لیکن یہاں آج مجھے بیٹے کی ملنے کی بے انتہا خوشی ہے وہیں اس کی ماں کے نہ ہونے کا غم بھی اتنا ہی شدید ہے۔

متعلقہ عنوان :