کپتان مصباح الحق سمیت 9کھلاڑی آج آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کریں گے

ہفتہ 17 جنوری 2015 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت 9کھلاڑی آج آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ کریں گے، پی سی بی کے ترجمان کے مطابق کرکٹ ٹیم کے نو افراد میں 6کھلاڑی اور 3آفیشلز ہوں گے جن میں مصباح الحق، یاسر شاہ، عمر اکمل، محمد عرفان، احسان عادل اور احمدشہزاد شامل ہیں جبکہ 3آفیشلز میں منیجرنوید اکرم چیمہ، کرنل اعظم اور شاہد اسلم ہمراہ ہوں گے، قومی ٹیم کا وفد آرمی سکول کے طلباء کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے، جس کے بعد کھلاڑی سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے قبرستان بھی جائیں گے اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کریں گے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم 21جنوری کو براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہو جائے گی۔