سپریم کورٹ کا شادی بیاہ میں ون ڈش قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم،شادی ہالز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی،کیا تمام قوانین پر عملدرآمد کرانا صرف سپریم کورٹ کی ہی ذمہ داری ہے حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے،جسٹس آصف کھوسہ

جمعہ 16 جنوری 2015 08:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء) سپریم کورٹ نے شادی بیاہ میں فضول خرچی اور دکھاوے کے مقدمے میں ون ڈش قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے شادی ہالز کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی حکومت کو یہ حکم جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تتین رکنی بنچ نے جاری کیا جبکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ ون ڈش کے قانون پر سوائے لاہور کے اور کہیں عملدرآمد نہیں ہورہا۔

سرعام قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور انتظامیہ چین کی نیند سوئی ہوئی ہے کیا تمام قوانین پر عملدرآمد کرانا صرف سپریم کورٹ کی ہی ذمہ داری ہے حکومت بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ قانون پر عمل نہ کرنا اسے اور بھی کمزور کردیتا ہے اور قانون کی پرواہ نہ کرنے کو فروغ دیتا ہے بعدازاں عدالت نے کیس نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :