پاکستان عوامی تحریک نے ڈاکٹر توقیر شاہ کے خلاف خط ڈبلیو ٹی او کو ارسال کر دیا

جمعہ 16 جنوری 2015 09:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)پاکستان عوامی تحریک نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ کی ڈبلیو ٹی او میں میں بطور سفیر تقرری کے خلاف احتجاجی خط گذشتہ روز ڈبلیو ٹی او کے چیئر پرسن Ms Jonathan Fried کو لکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے ہمراہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کا پس منظر پولیس کی براہ راست فائرنگ اور مظالم کی ویڈیوبھی ارسال کی گئی ہے اور ڈاکٹر توقیر شاہ کے سانحہ میں ملوث ہونے کے حوالے سے قومی اخبارات کے تراشے بھی بھجوائے گئے ہیں ،خط پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی طرف سے بھجوایا گیا ہے۔

خط ارسال کرنے کے بعد ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر شاہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل و غارت گری کا مرکزی کردار اور راز دان ہے۔شریف بردران کو ڈر ہے کہ وہ کہیں اصل راز نہ اگل دے اسے اس لیے بیرون ملک رکھنا چاہتے ہیں،خط چیئر پرسن ڈبلیو ٹی او،ڈی جی سمیت 4دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کیا گیا ہے ۔