عسکریت پسند گروپ صدر اوبامہ کے دورہ بھارت سے قبل دہشتگردانہ حملے کر سکتے ہیں‘ بھارتی فوج،ایل او سی کے دوسری جانب دو سو دہشتگرد کشمیر میں داخلے کے منتظر ہیں‘ لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ کا دعوی

جمعہ 16 جنوری 2015 09:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)بھارتی فوج نے ایک باپھر راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورہ بھارت سے قبل عسکریت پسند گروپ جموں کشمیر سمیت پورے ملک میں دہشتگردانہ حملے کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق چند آفیسر کمانڈنگ سولہ کور کے لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پاکستانی دہشتگرد گروپوں سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد صدر باراک اوبامہ کے دورہ بھارت سے قبل تعلیمی اداروں‘ مذہبی مقامات‘ فوجی قافلوں اور دیگر شہری علاقوں کو حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ فوج ایسے تمام حملوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری طرح محتاط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر پنجال کی سرحد کے دوسرے طرف دو سو دہشتگرد لانچنگ پیڈ ز میں داخل ہونے کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف دہشتگردوں کے پندرہ تربیتی کیمپ بھی اس سلسلے میں متحرک ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ فوج سرحدی علاقوں میں چوکس ہے اور دراندازی کی تمام کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :