پی آئی اے کے پاس جہازوں کی کمی ہے جیسے ہی نئے جہاز آجائیں گے کراچی کو مزید فلائٹ بھی مہیا کر دی جائیں گی،شیخ آفتاب،حکومت کی خواہش ہے کہ پی آئی اے منافع بخش ادارہ بنے،قو می اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہا ر خیا ل

جمعہ 16 جنوری 2015 09:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء)قومی اسمبلی کے رکن شیخ آفتاب نے قو می اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اور موہنجو داڑو کو ایک نہیں دو پی آئی اے کی فلائٹ جا رہی ہیں اس وقت پی آئی اے کے پاس جہازوں کی کمی ہے جیسے ہی نئے جہاز آجائیں گے تو کراچی کو مزید فلائٹ بھی مہیا کر دی جائیں گی‘ بدقسمتی سے پی آئی اے ہر دور سے کمزور ہوتی گئی جسکی وجہ سے اب صرف 24 جہاز رہ چکے ہیں‘ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد جہاز ملیں اس حوالے معا ملہ سپیکر قومی اسمبلی متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا ہے جہاں پر یہ تمام مسائل حل کئے جائیں گے‘ (ن) لیگ کی حکومت کے آتے ہی پی آئی اے 48 ارب روپے کے خسارے میں جا رہی تھی‘ حکومت کی خواہش ہے کہ پی آئی اے منافع بخش ادارہ بنے‘ وزیراعظم میاں نواز شریف کا ویژن ہے کہ پورے ملک میں چھوٹے مشیروں کو بھی ترقی دی جائے جس کے لئے باقاعدہ طور پر حویلیاں موٹروے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :