وزارت داخلہ کی دہشت گردی کی سنگیں وارتوں میں ملوث 4ہزار 558دہشت گردکی فہرست جاری ، سب سے زیادہ دہشت گرد کے پی کے میں ہیں ، تعداد 2ہزار 255، پنجاب میں ایک ہزار 496، بلوچستان 322، اسلام آباد 20، گلگت بلتستان میں 10، اور سندھ میں 22دہشت گرد موجود ،تفصیلات صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنیوالے متعلقہ اداروں کو جاری، گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع

جمعہ 16 جنوری 2015 09:07

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جنوری۔2015ء ) وزارت داخلہ نے دہشت گردی ککے سنگین واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں 4ہزار 558دہشت گردحکومت پاکستان کو مطلوب ہیں ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق ان تمام دہشت گردوں کا تعلق دہشت گردوں کی مختلف تنظیموں سے ہے اور یہ ملک بھر میں دہشت گرد ی کی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ دہشت گرد خیبر پختونخواہ سے ہیں جنکی تعداد 2ہزار 255ہے ۔ پنجاب میں دہشت گردوں کی تعداد ایک ہزار 496، بلوچستان مٰں 322، اسلام آباد میں 20، گلگت بلتستان میں 10، اور سندھ میں 22، دہشت گر سنگین کاروائیوں میں ملوث ہونے کے باعث حکومت کو مطلوب ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام دہشت گردوں کی تفصیلات صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے متعلقہ اداروں کو جاری کرد ی ہیں جس کے بعد دہشت گردی کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ۔