قومی کرکٹ ٹیم کا آرمی سکول پشاور کا دورہ منسوخ ،ٹیم اب طلباء کی بجائے وزیراعظم ..
تازہ ترین : 1
قومی کرکٹ ٹیم کا آرمی سکول پشاور کا دورہ منسوخ ،ٹیم اب طلباء کی بجائے ..

قومی کرکٹ ٹیم کا آرمی سکول پشاور کا دورہ منسوخ ،ٹیم اب طلباء کی بجائے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کھیلنے روانہ ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کا آرمی سکول پشاور کا دورہ منسوخ ،ٹیم اب طلباء کی بجائے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے روانہ ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے روانگی سے قبل آرمی پبلک سکول پشاور کا دورہ طے تھا لیکن کسی کے علم میں لائے بغیر یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے اور اب آرمی سکول کے بچے اپنے ستاروں کے چہرے کی ایک جھلک دیکھنے سے بھی محروم رہیں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بچوں کی بجائے سترہ جنوری کو وزیراعظم ہاؤس جائیں گے جہاں پر ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی اور اس ملاقات کے بعد قومی کھلاڑی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 07:49:19

اپنی رائے کا اظہار کریں