مشن ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شاہینوں کی کٹ کی تقریب رونمائی

جمعرات 15 جنوری 2015 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)مشن ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاہینوں کی کٹ کی تقریب رونمائی ہوئی ہے۔ کپتان، پروفیسر اور بوم بوم سمیت تمام کھلاڑی شریک ہوئے۔اس موقع پر مصباح الحق نے ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کرکٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی دیدہ زیب کٹ کی رونمائی کی تقریب لاہور میں ہورہی ہے۔ 14فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں قومی ٹیم نئے رنگ میں دکھائی دے گی۔قومی کرکٹرز جیت کے لیے پر عزم ہیں۔تقریب میں مختلف گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔