پنجاب بھر کے33خطرناک ملزمان کے” سروں کی نئی قیمتیں “مقرر ، ملزمان کو جلد از جلد ..
تازہ ترین : 1

پنجاب بھر کے33خطرناک ملزمان کے” سروں کی نئی قیمتیں “مقرر ، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے اقدامات کریں ،ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دیں گئیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)وزارت داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے 33 خطرناک ملزمان کے سروں کی نئی قیمتیں مقرر کرکے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔دو خطرناک مجرموں نعیم اور قیصر کے سروں کی قیمت 5 لاکھ سے بڑھا کر 8-8 لاکھ کردی گئی ہے اسی طرح دیگر اضلاع کے خطرناک ملزمان کی سروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 07:58:44

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں