لاہور ،زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کو قتل کرنے والا سفاک ملزم بے نقاب سترہ سالہ ملزم ..
تازہ ترین : 1
لاہور ،زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کو قتل کرنے والا سفاک ملزم بے نقاب سترہ ..

لاہور ،زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کو قتل کرنے والا سفاک ملزم بے نقاب سترہ سالہ ملزم مسجد کے سامنے دکان پر حجام کا کام کرتا ہے، اعتراف جرم کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کو قتل کرنے والا سفاک ملزم بے نقاب سترہ سالہ ملزم شعیب مسجد کے سامنے دکان پر حجام کا کام کرتا ہے، اپنا جرم چھپانے کے لیے معصوٴم کی جان لی، میڈیا رپورٹ کے مطابق گرین ٹاوٴن کے علاقے میں مسجد کی چھت سے 6 سالہ معین کی برہنہ لاش 2 جنوری کو ملی تھی۔ معصوم بچے کو گلے میں پھندا ڈال کر لٹکایا گیا تھا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے موذن سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا اور مختلف پہلووٴں پر تفتیش شروع کر دی۔ زیر حراست ملزمان کے ڈی این اے، پولی گرافک اور دیگر ٹیسٹ بالآخر تفتیشی ٹیم کو مرکزی ملزم تک لے گئے۔ 17 سالہ ملزم شیعب مسجد کے قریب حجام کی دکان چلاتا ہے۔ زیر حراست ملزم شعیب نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ معین کو ورغلا کر مسجد کی چھت پر لے گیا اور اپنا جرم چھپانے کے لئے اس نے معین کو ہلاک کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے تین داخلی راستوں سے آنے جانے والوں کی تفصیلات سمیت فرانزک سائنس لیبارٹری کیس کی تفتیش میں انتہائی معان ثابت ہوئی ۔

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 07:54:39

متعلقہ عنوان :

قارئین کی رائے :

  • zeeshan Says : 16/01/2015 - 14:09:52

    is kay sath bhi aosa hi hona chayia

    Reply to this comment
  • m umer Says : 15/01/2015 - 22:46:47

    Allah ka shukr he k asli mujram pakra gya warna logon ne to masajid or in me kam karny walon ko shdeed azyatdi thi, ab wohi log masajid or ulama se maafi bhi mangen.

    Reply to this comment
  • Zahid Khan Says : 15/01/2015 - 14:34:10

    just kill him on the center of road.

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں