صدر اوبامہ نے دو اہم عہدوں پر بھارتی نژاد امریکی شہریوں کو تعینات کردیا

جمعرات 15 جنوری 2015 08:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے دو بھارتی نژاد امریکی شہریوں کو اہم عہدوں پر نامزد کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی حکنامے میں کہا گیا ہے کہ جو نودیواوسیولا جوہری قومی بھارتی کھیل کمیشن کے چیئرمین جبکہ ڈیوین جے ہاریخ اوورسیز پرائیویٹ انوسٹیمنٹ کمیشن کے بورڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جو نو دیو امریکی محکمہ داخلہ میں بھارتی امور کیلئے اسسٹنٹ سیکرٹری کے سینیئر قونصلر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ دیگر کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ ڈیوین جے ہاریخ اس وقت انسائیٹ وینچر ہاوئٹرز میں منیجمنٹ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔