امریکہ نے فلسطینی شہری عبداللہ الشکارکوعالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
تازہ ترین : 1

امریکہ نے فلسطینی شہری عبداللہ الشکارکوعالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)امریکہ نے فلسطینی شہری اورمجاہدین شوریٰ کونسل کے راہنماعبداللہ الشکارکوعالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیاہے ،اس مقصدکیلئے باقاعدہ ایگزیکٹوآرڈربدھ کوجاری کیاگیا۔جس میں کہاگیاہے کہ یہ تنظیم پہلے ہی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے ،عبداللہ الشکارمختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں ،جن میں بڑی تعدادمیں شہری مارے گئے ۔امریکہ نے ان کے تمام اثاثے منجمدکرنے اورامریکی لوگوں پرعبداللہ سے کسی قسم کالین دین ممنوع قراردیدیاہے

وقت اشاعت : 15/01/2015 - 08:10:00

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں