آرمی پبلک سکول کے بچوں کے مورال نے حوصلہ بڑھا دیا،بچوں سے اطہار یکجہتی اور انکا حوصلہ بڑھانے آیا تھا،عمران خان،قوم کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،احتجاج کرنے والے والدین کے جذبات کا احترام کرتا ہوں جس درد اور امتحان سے وہ گزرے اس کا اندازہ ہے،احتجاج کرنیوالوں میں سے کچھ نے سیاسی جواب دیا ،میں نے پوچھا کہ میں آپ کیلئے کیا کر سکتا ہوں؟سیاسی جواب ملنے پر واپس گاڑی میں بیٹھ گیا،سمجھ نہیں آئی بچوں سے اظہار یکجہتی کرنے آیا تو اس پر احتجاج کی کیا ضرورت تھی ؟،صوبائی حکومت آئی ڈی پیز کے بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے رہی ہے ،وفاقی حکومت آئی ڈی پیز کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے،فنڈز فراہم کئے جائیں،سپیکر ایاز صادق دھاندلی ثابت ہونے پر مستعفی ہوں ،خود مختار الیکشن کمیشن بنایا جائے ورنہ اٹھارہ تاریخ کو آئندہ کا لائحہ عمل دینگے، پشاور میں اے پی ایس کے دورے کے بعد پریس کانفرنس
جمعرات 15 جنوری 2015 08:15
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جنوری۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آج آرمی پبلک سکول کے بچوں کو حوصلہ دینے آئے تھے لیکن بچوں نے الٹا ان کو حوصلہ دیا ، آج بچوں کا مورال دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے ،بدقسمتی سے ایسا تاثر دیا گیا کہ سکول کے باہر بد نظم ہوئی،احتجاج کرنیوالے والدین کے دکھ کو سمجھتا ہوں اور ان کے جذبات کا احترام کرتا ہوں تاہم سمجھ نہیں آئی کہ میں اگر بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے آیا ہوں تو میرے خلاف احتجاج کا کیا جواز بنتا ہے ؟آرمی چیف کے دورے کی وجہ سے سکول کھلنے کے پہلے دن دورہ نہ کر سکا۔
حکومت فوری طور پر باختیار جوڈیشل کمیشن تشکیل دے ورنہ اٹھارہ جنوری کو ورکرز کنونشن میں آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے بدقسمتی سے الیکشن کمیشن تیار نہیں۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کے مطابق الیکشن کمیشن اپریل میں شیڈول دیگا۔ایاز صادق این اے 122کا رزلٹ آنے کے بعد فوری مستعفی ہوں ،وفاقی انفارمیشن منسٹر کو سمجھ نہیں آتی کہ 31ہزار Invalidووٹوں کا مطلب بوگس ووٹ ہے جس سے دھاندلی ثابت ہو گئی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو پشاور میں آرمی پبلک سکول کے دورے کے بعد وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ آج بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے آیا تھا اور جس طرح بچوں نے استقبال کیا اور مورال دکھایا اس پر بہت خوشی ہوئی انھوں نے کہا کہ در اصل بچوں نے میرا حوصلہ اور بڑھا دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا مورال دیکھ کر آج ایک بار پھر پاکستانی ہونے پر فخر ہو رہا ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں سکول کھلنے کے پہلے دن آنا چاہتا تھا تاہم پھر وزیر اعلیٰ پرویز ختک کے مطابق ہمیں کہا گیا کہ پہلے دن ایک سپیشل فنکشن ہے جس میں آرمی چیف آئیں گے لہذا آپ بعد میں آ جائیں۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ڈریں گے نہیں اور تعلیم حاصل کرتے رہیں گے۔حضور پاک ﷺ نے فرمایا علم حاصل کرو چاہے اس کیلئے تمہیں چین جانا پڑے ۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔عمران خان نے کہا کہ آج اس وقت تھوڑا افسوس بھی ہوا جب یہ تاثر دیا گیا کہ سکول میں بد نظمی ہوئی ،جن بچوں کے والدین نے احتجاج کیا ان کے جذبات کو سمجھتا اور ان کا احترام کرتا ہوں ایک بچے کی والدہ نے گھر آنے کو کہنا ، آج ان کے گھر جاؤں گا اس سے پہلے بھی متاثرین کے پاس گیا ۔والدین کیلئے یہ واقعی ایک مشکل وقت ہے میرے ہاتھ میں جو ہوا ان کیلئے کرونگا۔انھوں نے کہا کہ احتجاج کرنیوالوں میں سے کچھ لوگ سیاسی تھے کیونکہ انھوں نے مجھ سے سیاسی بات کی ،میں نے ان سے پوچھا کہ میں کیا کر سکتا ہوں تو انھوں نے سیاسی جواب دیا جس پر میں سمجھ گیا کہ یہ متاثرین نہیں اور واپس گاڑی میں بیٹھ گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 128دن صرف اسلئے احتجاج کیا کہ چار حلقے کھولے جائیں اگر ان میں دھاندلی نکلی تو پھر پورا الیکشن کھولا جائے ۔اب این اے 122کا رزلٹ آ گیا ہے جو کمیشن کا رزلٹ ہے تحریک انصاف نے نہیں بنایا ، بیس دن بیٹھ کر ایک ایک ووٹ چیک کیا گیا اور 34ہزار ووٹ ایسے نکلے جو validنہیں تھے ۔ invalidووٹ کا مطلب بوگس ووٹ ہوتا ہے لیکن یہ بات انفارمیشن منسٹر کو سمجھ نہیں آ رہی ۔جس ووٹ پر مہر، انگوٹھا یا شناختی نمبر نہ ہو وہ بوگس ہی ہوتا ہے اسی طرح اگر کسی تھیلے میں فارم 14یا15نہیں ہوتا اس میں موجود ووٹ کی بھی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔128پولنگ سٹیشنز کے تھیلوں میں فارم 14یا15نہیں تھے ۔اٹھائیس پولنگ سٹیشن کے تھیلے کھلے تھے ۔اسی طرح تین پولنگ سٹیشنز میں این اے 124کے ووٹ نکلے۔کئی پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں پر سیریل نمبر ہی نہیں تھے۔جہانگیر ترین ،حامد خان اور حامد زمان کے حلقوں میں بھی دھاندلی نکلی ۔انھوں نے کہا کہ ایاز صادق اسمبلی کے سپیکر اور سربراہ ہیں اور جعلی طریقے سے اقتدار میں آئے ان کے الیکشن کی کوئی کریڈبلٹی نہیں انہیں فوری مستعفی ہونا چاہئے ۔موجودہ سپیکر کی موجودگی پاکستانی جمہوریت پر دھبہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار بیٹھی ہے بدقسمتی سے سندھ اور پنجاب نے حلقہ بندیوں میں تبدیلی کی جس پر سپریم کورٹ نے انہیں روک دیا تاہم ہمیں الیکشن کرنے دینا چاہئے ۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے مطابق الیکشن کمیشن اپریل میں شیڈول دیگا۔آئی ڈی پیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغان مہاجرین اور پاکستانی آئی ڈی پیز کا زیادہ تر بوجھ خیبر پختونخوا پر پڑا ہے ،وفاقی حکومت سے بار بار مطالبہ کیا ہے کہ آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے فنڈز جاری کرے۔آج وزیر تعلیم اور وزیر ہائر ایجوکیشن سے بات کی ہے کہ آئی ڈی پیز کے بچوں کیلئے سکولوں میں دوسری چفٹ چلانے یا کوئی مناسب طریقہ نکالنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے تاکہ بچے تعلیم حاصل کرتے رہیں۔بعد ازاں عمران خان اپنی اہلیہ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ حسن گڑھی میں شہید بچے شمول کے گھر گئے اور ان کے والدین سے اظہاریکجہتی اور تعزیت کی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 15 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
مشن ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شاہینوں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
قومی کرکٹ ٹیم کا آرمی سکول پشاور کا دورہ منسوخ ،ٹیم اب طلباء کی بجائے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ورلڈ کپ کھیلنے روانہ ہوگی
-
باوٴلنگ ایکشن کاانگلینڈمیں نجی ٹیسٹ کرایاجوکلیئرہوگیاہے 24جنوری کوآئی سی سی کاٹیسٹ بھی کلیئرہوجائیگا،سعیداجمل
-
پی سی بی نے کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں 3ماہ کی توسیع کردی
-
آصف علی زرداری کی سندھ حکومت کو فرائض کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کا معاوضہ 20لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے اور بچوں کو مفت تعلیم دینے کی ہدایت، شہادت کا درد مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، خودشہیدوں ... مزید
-
لاہور ،زیادتی کے بعد 6 سالہ بچے کو قتل کرنے والا سفاک ملزم بے نقاب سترہ سالہ ملزم مسجد کے سامنے دکان پر حجام کا کام کرتا ہے، اعتراف جرم کر لیا
-
سندھ پبلک سروس کمیشن جسٹس ریٹائرڈ آغارفیق سیاسی بھرتیوں کے خلاف احتجاجاً مستعفی
-
پنجاب بھر کے33خطرناک ملزمان کے” سروں کی نئی قیمتیں “مقرر ، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے اقدامات کریں ،ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دیں گئیں
-
بجلی بلوں کا ”ڈیزائن تبدیل“ کرنے کا اصولی فیصلہ، ایس ڈی او کا ٹیلیفون،میٹر کی تفصیلات سمیت دیگرنئی شقیں شامل
-
پی ٹی اے کی طرف سے تمام صارفین کو بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے سم کارڈ کا اندراج کرانے کا حکم
-
عدالتی احکامات کے باوجود سی ڈی اے اہلکاروں نے 13ہزار سے زائد کنال سرکاری مقبوضہ زمین خالی کروانے کی بجائے اربوں روپے مالیت کی مزید زمینوں پر قبضہ کروا دیا،ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹ کی آشیرباد سے ... مزید
-
انتخابی اصلاحات اور تحریک انصاف کی جانب سے چار حلقوں میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی ،سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات مقدمے کے فیصلے ... مزید
-
ڈیرہ اسماعیل خان، اے ایس آئی کے گھر پر شدت پسندو ں کا حملہ، اے ایس آئی سمیت چار افراد جاں بحق
-
سرگودھا، طلاق نہ دینے پربیوی نے شوہرکوقتل کردیا،پولیس نے خاتون اوراس کے 2ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
-
فرانس،سب سے بڑے طنزیہ جریدے ”لی کینارڈ انشین“ کو بھی دھمکیوں ملنے کا انکشاف
-
دہشتگردی کیلئے معذرت خواہانہ“رویہ اختیار کرنے کا الزام، بدنام فرانسیسی کامیڈین ڈیوڈوگرفتار
-
جرمن خفیہ ایجنٹوں کی فہرست امریکا کو دینے کے معاملے کی تحقیقات
-
امریکہ نے فلسطینی شہری عبداللہ الشکارکوعالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
-
القاعدہ نے فرانسیسی جریدے ”چارلی ہیبڈو“ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ،’چارلی ہیبڈو“ پر حملہ اسلام کی عظیم شخصیات کی توہین کا بدلہ ہے، ویڈیو پیغام
-
ماسکو، 22 خواتین کو قتل کرنیوالے روسی پولیس افسر کو عمر قید
-
ایئر ایشیا پرواز کا ’ڈھانچہ نظر‘ آ گیا ہے: حکام
-
صدر اوبامہ نے دو اہم عہدوں پر بھارتی نژاد امریکی شہریوں کو تعینات کردیا
-
آرمی چیف کی برطانوی وزیراعظم اوراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں،دوطرفہ دفاعی تعلقات دہشتگردی کیخلاف جنگ ،انسداددہشتگردی میں تعاون اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال
-
دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، وزیر اعظم ، صوبائی حکومتیں انسداد دہشتگردی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون اور تمام وسائل فراہم کرے گی ،ہرقسم کی دہشتگردی اورمنافرت ... مزید
-
آرمی پبلک سکول کے بچوں کے مورال نے حوصلہ بڑھا دیا،بچوں سے اطہار یکجہتی اور انکا حوصلہ بڑھانے آیا تھا،عمران خان،قوم کے بہادر بچوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،احتجاج کرنے والے والدین کے جذبات کا احترام ... مزید
-
نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پر ویز مشرف پر فرد جرم عائد ، عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کے طبی معائنہ کے لئے میڈیکل بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار ، آئندہ سماعت پر ڈی جی صحت بلوچستان کو طلب
-
عمران اور ریحام خان کادورہ آرمی پبلک سکول،شہید بچوں کے والدین کا شدید احتجاج،گو عمران گو کے نعرے لگ گئے،مظاہرین نے عمران کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کے ساتھ جھڑپ،مزید نفری طلب کرلی گئی،ایک ... مزید
-
پاکستان کو آئندہ نسلوں کے رہنے کے قابل بنانے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں، دھرنے نہ ہوتے تو معیشت مزید بہتر ہوتی ؛صدر و وزیر اعظم کی تاجر برادری کے وفد سے بات چیت
-
صدر مملکت سے وزیر اعظم کی ملاقات۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے صدر کو آگاہ کیا ،ملک میں امن وامان اور سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر نے وزیر ... مزید
-
عمران خان کو بوگس ووٹوں اور بیلٹ پیپرز کی فرانزک ٹیسٹ کرانے کے حوالے سے پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، پرویز رشید ،عمران بیلٹ پیپرز کی فرانزک ٹیسٹ اپنے من پسند ملک اور لیبارٹری ... مزید
-
شہداء فورم اے این پی ،مسلم لیگ(ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بنائی،مشتاق غنی،عمران خان طلباء نے شاندار استقبال کیا،زندہ باد کے نعرے لگائے،10سے15 افراد حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی ،عمران اور پرویز ... مزید
-
اسٹریٹجک استحکام پرپاک روس مشاورتی گروپ کا9واں اجلاس ، دونوں ممالک کا اسٹریٹجک استحکام پرمشاورتی طریقہ کارکومزیدمضبوط بنانے کے عزم کااعادہ
-
شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس،کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کی شرکت، دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر موثر طور پر عملدرآمدکیلئے فوری اقدامات پر اتفاق ، موجودہ صورتحال ... مزید
-
آخر کب تک آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے دلوں کو چھلنی کیا جاتا رہے گا،سراج الحق ، ہم بھی آزادی اظہارکے حق میں اور دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف ہیں لیکن حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخانہ کارٹون ... مزید
-
حکومت نے موبائل فون، سٹیل مصنوعات سمیت 16 اشیاء پرنیا ٹیکس فوری عائد کر دیا نوٹیفکیشن جاری ، موبائل فونز پر 200 روپے فی سیٹ، اسٹیل کی مصنوعات کی درآمد پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی، آئرن کی فلیٹ رولڈ مصنوعات ... مزید
-
دادرسی کیلئے ایم کیو ایم کے وفد کی چوہدری نثار سے ملاقات ناکام،طفل تسلیوں پر اراکین سیخ پا ہوگئے،عبدالرشید گوڈیل کی قیادت میں ملنے والے وفد نے وفاقی وزیرداخلہ کو سندھ میں کارکنوں کی ٹاگٹ کلنگ پر ... مزید
-
اسد قیصر یا کسی اور نے مظاہرین کو گالیاں دیں تو معاف نہیں کریں گے،شیری مزاری،ہم اپنے خلاف ہرنعرہ سننے کو تیار ہیں،بچوں کے والدین کے زخم تازہ ہیں،پولیس کا مظاہرین کے ساتھ رویہ سخت تھا،صوبائی حکومت ... مزید
-
سپریم کورٹ نے کراچی میں صادق حسین شاہ کے قتل میں ملوث ملزم مولوی محمد سعید اعوان کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی، آج پھانسی پر لٹکایا جائے گا، یورپی یونین کا حکومت پر سزائے موت ختم کرنے ... مزید
-
وزیراعظم آج 2روزہ سرکاری دورے پرسعودی عرب جائیں گے،سعودی فرمانروا و دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اورعمرہ اداکریں گے
-
وزارت داخلہ کے احکامات ،وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی او کا دفتر سیل ، آئی میپ کا دفتر مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث سیل کیا گیا
-
”میں ملالہ ہوں“ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے نصاب میں شامل
-
پاکستان پہلے غلطی کا اعتراف کرے پھر بات چیت شروع ہو گی‘ منوہر پاریکر،دراندازی کو روکنے کیلئے فوجی کارروائی کے ساتھ سفارتی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں‘ بھارتی وزیر دفاع کی صحافیوں سے گفتگو
-
ریحام خان پر کبھی بھی ہاتھ نہیں اٹھایا ،سابق شوہراعجاز رحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.