کراچی،پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک ..
تازہ ترین : 1

کراچی،پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)کراچی کے علاقے قائد آباد گلشن بونیر میں پولیس مقابلے کے دوران القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ایس ایس پیر ملیر راوٴ انور کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد گلشن بونیر میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت متین اور ساجد نیازکے نام سے ہوئی ہے۔

راوٴ انوار نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان سے ہے جب کہ ملزمان رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی، مناواں پولیس ٹریننگ سینٹر لاہور اور سینٹرل جیل تک سرنگ کھودنے میں ملوث تھے۔ایس ایس پیر ملیر کے مطابق دہشت گرد متین نے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے باہر بارودی گاڑی کھڑی کی تھی جس کے نتیجے میں 13 اہلکار شہید ہوئے تھے جب کہ متین وزیرستان سے اسلحہ و بارود بھی لے کر آیا تھا۔ راوٴانوار کے مطابق ہلاک دہشت گرد کراچی میں بڑی تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جن کے قبضے سے اسلحہ گولا بارود سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 14/01/2015 - 08:28:37

اپنی رائے کا اظہار کریں