ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے روکنے کیلئے حکومت قانون سازی کیلئے تیار ہے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، پرویز رشید

بدھ 14 جنوری 2015 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ڈی چوک میں احتجاجی دھرنے روکنے کیلئے حکومت قانون سازی کیلئے تیار ہے تاہم اس سلسلے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں انہوں نے نقطہ اعتراض کے جواب میں کہا کہ ہم ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ روکنے کیلئے تیار ہیں اس سلسلے میں قانون سازی کرنی پڑے گی۔

اپوزیشن جماعتیں ہمارا ساتھ دیں۔ پیپلزپارٹی کے ایاز سومرو نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کیساتھ کھڑے ہیں جس کے بعد پرویز رشید نے ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضی عباسی کو یقین دہانی کروائی کہ جلد اس سلسلے میں مسودہ تیار کرلیا جائے گا تاہم انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ہمیں اس سلسلے میں اپوزیشن جماعتوں کی سپورٹ چاہئے۔

متعلقہ عنوان :