لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو بری کردیا
تازہ ترین : 1
لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو ..

لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو بری کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو بری کردیا جبکہ ٹرائل کورٹ نے ملزم ضمیر احمد کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ منگل کے روز لاہور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی آٹھ سالہ بچی کے ملزم ضمیر احمد کو لاہور ہائیکورٹ نے بری کردیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے گواہان کے بیانات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصادم کے باعث ٹرائل کورٹ کے سزائے موت کے فیصلے کو موخر کیا گیا اور عدالت نے پھانسی کے مجرم کی سزا کو کالعدم قرار دے کر ملزم ضمیر احمد کی رہائی کا حکم بھی جاری کردیا۔

وقت اشاعت : 14/01/2015 - 08:17:04

اپنی رائے کا اظہار کریں