بھارت ،زہریلی شراب پینے سے 17افراد ہلاک
تازہ ترین : 1

بھارت ،زہریلی شراب پینے سے 17افراد ہلاک

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)بھارتی ریاست اتر پردیش میں زہریلی شراب پینے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے، 122 کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اتوارکو لکھنووٴ کے نواحی گاوٴں میں کرکٹ میچ کے دوران 200 سے زائد دیہاتیوں نے شراب پی ،جس کے بعد ان کی حالت غیرہوگئی۔ حکام نے 17 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 22 ہے۔ 122 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا، جن میں 14 کی حالت تشویش ناک ہے۔کئی افراد بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق زہریلی شراب بیچنے والے کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

وقت اشاعت : 14/01/2015 - 08:30:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں