عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت گذشتہ چھ سال کی کم ترین سطح45 ڈالر پر آگئی ، خام تیل کی قیمت40ڈالر فی بیرل تک گرنے کی صورت خام تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ

بدھ 14 جنوری 2015 08:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جنوری۔2015ء)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے،فی بیرل قیمت45 ڈالر پر آگئی ہے جوگزشتہ چھ سال میں عالمی تیل کی کم ترین سطح ہے،جبکہ خام تیل کی قیمت40ڈالر فی بیرل تک گرنے کی صورت خام تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں ایک ڈالر، تریسٹھ سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد عالمی قیمت 45 ڈالر10 سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے جو مارچ 2009 کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔ تیل کی قیمتوں میں اب تک پچاس فیصد سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت40ڈالر فی بیرل تک آجانے کی صورت خام تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر خام تیل کی قیمت چالیس ڈالر تک آجاتی ہے تو نہ صرف1.6 فی سپلائی یومیہ متاثر ہوگئی بلکہ15 لاکھ بیرل خام تیل کی پیداوار کیش نیگیٹو ہو جائے گی۔قیمتوں میں اس قدر کمی سے تیل کی تلاش کے منصوبوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ کیش نیگیٹو کا مطلب پیداواری لاگت کی قیمت فروخت سے کم ہوناہے۔

متعلقہ عنوان :