33 سیٹوں پر الیکشن کروائیں،شیخ رشید کا حکومت کو مشورہ

منگل 13 جنوری 2015 08:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی بھی ممبر 288 کے تحت غیر حاضر ہوا تو ہمارے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف بھی چالیس دن سے زائد اجلاس سے غائب رہے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے حکومت کو مشورہ ہے کہ 33 سیٹوں پر الیکشن کروائیں متعدد بار اجلاس کے دوران اس کی چیز کی نشاندہی کی تھی کہ کورم پورا نہیں ہوتا۔

ابھی بھی اسی بات پر اٹھ آیا ہوں۔ ایک طرف تو حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کررہی ہے دوسری طرف انہیں مختلف بہانوں سے دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عمران خان جوڈیشل کمیشن بنانے سے نیچے کسی بھی بات پر نہیں ٹلیں گے۔ ایک اجلاس پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی ان کی عدم حاضری سے ظاہر ہے ۔