مدرسہ ریفارمز کے اوپر تمام مولوی ایسے شور ڈال رہے ہیں جیسے وہ دین کے ٹھیکیدار ہیں ..
تازہ ترین : 1

مدرسہ ریفارمز کے اوپر تمام مولوی ایسے شور ڈال رہے ہیں جیسے وہ دین کے ٹھیکیدار ہیں اور باقی سب لوگ لادین ہیں،شیخ روحیل اصغر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ مدرسہ ریفارمز کے اوپر تمام مولوی ایسے شور ڈال رہے ہیں جیسے وہ دین کے ٹھیکیدار ہیں اور باقی سب لوگ لادین ہیں۔ خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے سامنے مہنگائی بے روزگاری ‘ دہشت گردی سمیت سکیورٹی پر قابو پانے کے ایشو ہیں جن پر کام کرنے سے متعلق حکومت سنجیدہ ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد انسانیت کا یہ درس ہے کہ عام مصنوعات میں بھی قیمتیں کم کی جائیں۔ تاہم ہمارا معاشرہ عدم برداشت کے باعث ایسا نہیں کر پارہا جس کے متعلق اب یہ سوچنا ہوگا کہ حکومت کوئی اور راستہ اختیار کرے ۔ پشاور سانحہ میں چھٹیوں کے بعد بچوں کا سکول آنا بڑی دلیری ہے اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

وقت اشاعت : 13/01/2015 - 08:36:41

اپنی رائے کا اظہار کریں