عمران خان کی جانب سے بوگس ووٹ نکلنے اور دھاندلی کے الزامات مسترد ،کمیشن کی رپورٹ میں کئی پر بھی 34ہزار ووٹوں کے مشکوک ہونے یا جعلی ہونے کا ذکر نہیں ہے، علی ایاز

منگل 13 جنوری 2015 08:36

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز نے عمران خان کی جانب سے بوگس ووٹ نکلنے اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کی رپورٹ میں کئی پر بھی 34ہزار ووٹوں کے مشکوک ہونے یا جعلی ہونے کا ذکر نہیں ہے ۔ عمران خان اپنی شکست پر مہر ثبت ہونے پر گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ایاز نے کہا کہ حلقہ این اے 122میں گنتی کا عمل اور دیگر کارروائی انتہائی شفاف طریقے سے ہوئی جس پر پی ٹی آئی کے مقرر کردہ اراکین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب کمیشن کی رپورٹ اب عمران خان کیخلاف آچکی ہے جس پر وہ تکنیکی غلطیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نتائج کو اپنے حق میں لانے کی خاطر دلائل دے رہے ہیں جو غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کی تمام رپورٹ پڑھ لی جائے اس میں چونتیس ہزار ووٹوں کے جعلی ہونے یا مشکوک ہونے کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہے میری پی ٹی آئی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ موجودہ حالات میں اس معاملے کو سیاسی ایشوز بنا کر سیاسی مقاصد حاصل نہ کریں بلکہ حقائق کو تسلیم کریں ۔

متعلقہ عنوان :