شمالی کوریا کے راہنماء کیساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہوں‘ صدر جنوبی کوریا

منگل 13 جنوری 2015 08:46

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء) جنوبی کوریا کی صدر پارک جیون ہائی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے راہنماء بونگ ان کیساتھ غیر مشروط سربراہی اجلاس کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی صدر نے کہاکہ میرا مقصد کوریائی خطے کے دکھ کا خاتمہ اور پرامن اتحاد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوسکتا ہے تو میں شمالی کوریا کے رہنماء کیساتھ غیر مشروط سربراہی اجلاس کیلئے بالکل تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو کوریائی خطے میں قیام امن کیلئے جنوبی کوریا مخالف قوانین کو ختم کرکے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :