افغانستان‘ سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 24 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

منگل 13 جنوری 2015 08:42

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں چوبیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ننگر ہار ‘ بفلان اور ہاروان سمیت دیگر صوبوں میں پولیس اور افغان فوج نے مشترکہ آپریشن کئے۔

(جاری ہے)

جس میں چوبیس طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے طالبان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :