پاکستانی فوج نے ہیرا نگر سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی‘ ..

پاکستانی فوج نے ہیرا نگر سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ بھارت کا الزام

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جنوری۔2015ء) بھارت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی رینجرز نے جموں کے ہیرا نگر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے ہیرا نگر سیکٹر میں واقع بھارتی فوج چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وقت اشاعت : 13/01/2015 - 09:10:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں